سائنس فکشن اب حقیقت بننے لگا، ایک صدی قبل لکھی کہانی سچ میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔ سائنسدانوں نے زمین کے مرکز میں وسیع سمندر کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈیڑھ سو سال قبل فرانسیسی ناول نگار 'جولز ورنے، نے 'اے جرنی ٹو دا سینٹر آف دی ارتھ' نامی ایک ناول میں یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ ہماری زمین کی اتھاہ گہرائیوں میں ایک گہرا سمندر ہے، ناول نے جہاں ایک طرف دھوم مچائی تو دوسری جانب بالی ووڈ نے اس دلچسپ موضوع پر فلم بنا کر اسے امر کر دیا، تاہم اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کی تہہ میں چار سو سے چھ سو کلومیٹر کی گہرائی میں پانی کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جس کی مقدار زمین کی سطح پر موجود تمام سمندروں کے مساوی ہے۔
Posted on Mar 13, 2014
سماجی رابطہ