پودوں کے ذریعے ارضی آلودگی کے خاتمہ کا سستا اور موثر حل دریافت کر نے والے دو پاکستانی طالب علم بین الاقوامی ماحولیاتی مقابلہ میں شرکت کریں گے۔ خیر پور سندھ کے دسویں جماعت کے طالبعلم شاداب رسول اور ہری پور کے عبد الدائم اپنے سپروائزر احمد ایفی ترک کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں 25 جون کو وہ نیو یارک سٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والے مقابلہ میں اپنی تحقیق پیش کریں گے۔ مقابلہ میں چالیس ممالک کے 657 طلباء اپنی تحقیق پر مبنی پراجیکٹ پیش کر رہے ہیں۔ احمد ایفی ترک کے مطابق گزشتہ سال بھی پاک ترک سکول کے طلباء نے اسی مقابلہ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور امسال سونے کا تمغہ جیتنے کا امکان ہے۔ اب تک پاک ترک سکول کے طلباء ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں 124 تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی ترقی ماحول کو آلودہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کے حل کے لئے ہمارے طلباء نے سستا اور آسان طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے مخصوص پودوں کی مدد سے زمین سے بھاری دھاتوں کو جذب کیا جا سکتا ہے جس سے آلودگی کم ہو گی اور زمین کو کاشت کے قابل بنایا جا سکے گا۔ احمد ایفی ترک نے مزید کہا کہ یہ طریقہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر لاگو کرنے کے قابل ہے جس میں کوئی خصوصی آلات یا مہنگا سامان درکار نہیں
زمینی آلودگی کے خاتمہ کا سستا اور موثر حل دریافت
Posted on Jun 23, 2012
سماجی رابطہ