اسکولوں کے جسمانی طور پر زیادہ سرگرم طالب علم پڑھائی کے دوران میں بہتر کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہیں۔
یہ بات ہالینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے دوران سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں اس حوالے سے کی گئی کئی اسٹیڈیز کا معائنہ کیا جس کے بعد ڈچ ماہرین نے یہ نتیجہ نکالا کہ جسمانی سرگرمی اور تعلیمی کارکردگی کے درمیان مثبت تعلق موجود ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
ان کے مطابق زیادہ جسمانی سرگرمیاں بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمی سے دماغ میں خون اور آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے جو تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم عنصر ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے ایک ایسے ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو دباﺅ کم کرنے اور مزاج کو خوشگوار بنانے کا کام کرتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نئے اعصابی خلیے کی تشکیل اور عصبی لچک کے لئے بھی یہ سرگرمیاں موثر ثابت ہوتی ہیں۔
زیادہ جسمانی سرگرمیاں تعلیمی کارکردگی کیلئےبہتر
Posted on Jan 03, 2012
سماجی رابطہ