بے گھر
شام ہونے کو ہے
لال سورج سمندر میں کھونے کو ہے
اور اس کے پرے
کچھ پرندے
قطاریں بنائے
انہیں جنگلوں کو چلے
کے پیڑوں کی شاخوں پہ ہیں گھونسلے
یہ پرندے
وہیں کر جائیں گے
اور سو جائیں گے
ہم ہی حیران ہیں
اس مکانوں کے جنگل میں
اپنا کہیں بھی ٹھکانا نہیں
شام ہونے کو ہے
ہم کہاں جائیں گے ؟
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ