بھول جاتا ہوں
" تمھارا نام لکھ لکھ کر مٹانا بھول جاتا ہوں "
" تمہیں جب یاد کرتا ہوں بھلانا بھول جاتا ہوں "
" بہت سی ایسی باتیں ہیں جو میرے دل میں رہتی ہیں "
" مگر جب تم سے ملتا ہوں سنانا بھول جاتا ہوں "
" تمھارے بعد اب ہر پل بڑی مشکل سے کٹتا ہے "
" میں اکثر تم کو خوابوں میں بتانا بھول جاتا ہوں "
" میں ہر شام کہتا ہوں کے تم کو بھول جائوں گا "
" مگر جب صبح ہوتی ہے تو بھلانا بھول جاتا ہوں .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ