سر شام

سر شام

ایسی لگی اداس سر شام زندگی
جیسے کسی کی آنکھ کا الزام زندگی

اپنے جہاں میں دیکھا تیرے بعد کچھ نہیں
ہم نے لگا دی آج تیرے نام زندگی

جس کے بنا یہ سانس مجھے ڈوبتی لگے
جا کے اسے بھی ڈھونڈ کسی شام زندگی

یہ پیار درد نا بن سکے جس کے نشے میں
مجھ کو پلا دے آج وہی جام زندگی

اب میرے پیار کا ہاتھ میرے ہاتھ میں نہیں
گرنے لگا ہوں آج مجھے تھام زندگی

Posted on Feb 16, 2011