اے چاند یہاں نا نکلا کر ،
بے نام سے سپنے دکھلا کر ،
یہاں الٹی گنگا بہتی ہے ،
اس دیس میں اندھے حاکم ہیں ،
نا ڈرتے ہیں نا نادم ہیں ،
نا لوگوں کے وہ خادم ہیں ،
ہے یہاں پر کاروبار بہت ،
اس دیس میں گردے بکتے ہیں ،
کچھ لوگ ہیں عالی شان بہت ،
اور کچھ کا مقصد روٹی ہے ،
وہ کہتے ہیں سب اچھا ہے ،
اور کفر کا راج ہی سچا ہے ،
یہ دیس اندھے لوگوں کا ،
اے چاند یہاں نا نکلا کر . . . . . . ! ! ! ! ،
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ