میں کیا جانوں
کبھی موسی ہوں کبھی فرعون ہوں
میں کیا جانوں میں کون ہوں
نا مجھ کو پتہ اپنی صبح کا ہے
نا شام سے اپنی میں واقف ہوں
کس راہ کا میں جانے مسافر ہوں
مسلم ہوں ، کافر ہوں کے کون ہوں
کبھی موسی ہوں کبھی فرعون ہوں
میں کیا جانوں میں کون ہوں
جس گھر میں میں رہتا ہوں
جس گلی میں میں بستا ہوں
جس ملک کا میں رہائشی ہوں
جانے کیوں اسی ملک کا میں ڈون ہوں
کبھی موسی ہوں کبھی فرعون ہوں
میں کیا جانوں میں کون ہوں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ