ٹوٹ کر ذرا دیکھو ،
تم اگر بکھر جاؤ ،
بے بسی میں گھر جاؤ ،
دل سے اک سدا دینا ،
بس مجھے بلا لینا ،
میں تمہیں سنبھال لونگا ،
زندگی میں چلنے کا ،
رستہ بدلنے کا ،
اک ہنر سکھا دونگا ،
تم کو حوصلہ دونگا ،
اور جب ،
سنبھل جاؤ ،
روشنی میں ڈھل جاؤ ،
مجھ کو یوں صلہ دینا ،
تم مجھے بھلا دینا . . . !
Posted on May 10, 2012
سماجی رابطہ