بڑے انجان موسم میں
بہت بے رنگ لمحوں میں ،
بنا آہٹ بنا دستک
بہت معصوم سا سپنا
اُتَر آیا ہے آنکھوں میں
بنا سوچے بنا سمجھے ،
کہا ہے دل نے چپکے سے ،
ہاں اس معصوم سپنے کو ،
آنکھوں میں جگہ دے دو !
بنا روکے بنا بولے
جھکا دیا ہے سر ہم نے !
مگر تعبیر کیا ہوگی ،
یہ ہم جانے نا دل جانے
بس معلوم ہے اتنا . . .
کے دل کے فیصلے اکثر
" ہمیں کم راس آئے ہیں "
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ