ڈفرنس
جدا ہو کر کسی سے بھی کبھی کوئی نہیں ملتا
بچھڑ جائیں تو ملنے کا کوئی امکان رہتا ہے
جدا ہو کر کسی کی یاد دل میں رہ نہیں سکتی
بچھڑ جائیں تو دل میں ایک دیا جلتا ہی رہتا ہے
جدا ہو کر کسی کا پیار دل میں رہ نہیں سکتا
بچھڑ جائیں تو دل میں بس اسی کا پیار رہتا ہے
تو پھر اے ہم سخن میرے تو میرا فیصلہ سن لے
مجھے تم سے بچھڑنا ہے ، جدا تم سے نہیں ہونا
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ