ہر حقیقت مجاز ہو جائے
کافروں کی نماز ہو جائے
منت چارہ ساز کون کرے
درد جب جان نواز ہو جائے
عشق دل میں رہے تو رسواء ہو
لب پہ آئے تو راز ہو جائے
لطف کا انتظار کرتا ہوں
جوڑ تا حد ناز ہو جائے
عمر بے سود کٹ رہی ہے فیض
کاش افشاں راز ہو جائے . . . . !
Posted on Nov 21, 2011
سماجی رابطہ