ہوا جو کچھ

ہوا جو کچھ ،
بھلانا چاہیے تھا ،
اسے اب لوٹ انا چاہیے تھا ،
یہ سارا بوجھ میری سر پہ کیوں ہے ؟
اسے بھی غم اٹھانا چاہیے تھا ،
کیوں چپ چاپ ہی تعلق طور دیا ؟
اسے پہلے بتانا چاہیے تھا ،
اسی کی یاد کی خوشبو ہے دل میں ،
مجھے جس کو بھلانا چاہیے تھا ،
زرا غلطی پہ مجھ سے روٹھ بیٹھا ،
اسے کیا ، بس بہانہ چاہیے تھا ؟
مجھے پا کر اسے کیا چین ملتا ،
جسے سارا زمانہ چاہیے تھا . . !

Posted on Jun 22, 2012