ٹھہرو
کسی بھی مور کے اگلے پڑاؤ پر ،
جدا ہی ہم کو ہونا ہے
تو آؤ پھر
یہیں اپنے اثاثوں کو الگ الگ کر لیں
یہ جتنے زخم دل پر ہیں ،
ادھر میری طرف کر دو
کہ تم اکثر یہ کہتے تھے ،
یہ سب میری بدولت ہیں
تو پھر یہ زخم میرے ہیں ، مجھے دے دو
ذرا دیکھو
یہاں کچھ خواب بھی ہونگے ،
جو مل کر ہم نے دیکھے تھے ،
انہیں تقسیم کرنا ہے
سو یوں کر لو
سہانے خواب تم رکھ لو ،
ادھورے سب مجھے دے دو
کہ میری یوں بھی عادت ہے ،
مجھے ٹوٹی ہوئی چیزوں سے اک بے نام رغبت ہے
سو آدھے خواب تم رکھ لو ،
یہ آدھے خواب میرے ہیں
چلو تقسیم کا قصہ یہیں اب ختم کرتے ہیں
مگر ٹھہرو ،
یہیں ٹھہرو
یہاں تم سے مجھے اک بات کہنا ہے ،
مجھے اک عہد لینا ہے
کسی بھی موڑ یا اگلے پڑاؤ پر ،
نہ مڑ کے دیکھنا مجھ کو
کہ مڑ کر دیکھنے سے عہد کمزور پڑتے ہیں ، ارادے ٹوٹ جاتے ہیں
صبر کے جام ہاتھوں سے پلوں میں چھوٹ جاتے ہیں
بہت نقصان ہوتا ہے
تم یہ نقصان مت کرنا
خیالی اس کہانی میں حقیقی رنگ مت بھرنا
کسی بھی موڑ کا اگلے پڑاؤ پر
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ