میں اپنی راتوں کی فرصتوں میں تجھے منائوں تو مان جانا ،
اگر کسی دن میں اپنے آنسو جو لے کے آؤں تو مان جانا ،
یہ ایک دل ہی تمہیں دیا تھا سو اس کو تم نے ہی توڑ ڈالا ،
شکستہ دل کی جو کرچیوں کو سمیٹ لاؤں تو مان جانا ،
تو خوش نہیں ہے میری بقا پر تو صرف اتنا بتا ،
تیری خوشی کے لیے جو سولی پہ مسکراؤں تو مان جانا ،
تو بدگمان ہے میری وفا پر تو صرف ایک بار آزما لے ،
جو ہار جاؤں تو لوٹ جانا ، جو جیت جاؤں تو مان جانا ،
Posted on Oct 20, 2011
سماجی رابطہ