تم میرے نہیں ہو تُو بتا کیوں نہیں دیتے

تم میرے نہیں ہو تُو بتا کیوں نہیں دیتے

جب پیار نہیں تھا تو بھلا کیوں نہیں دیتے ،
خط کس لیے رکھے ہیں جلا کیوں نہیں دیتے ،

کس واسطے لکھا ہے ہتھیلی پے میرا نام ،
میں حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے ،

للہ شب وروز کی الجھن سے نکالو ،
تم میرے نہیں ہو تو بتا کیوں نہیں دیتے ،

رہ رہ کے نا تڑپاؤ اے بے درد مسیحا ،
ہاتھوں سے مجھے زہر پلا کیوں نہیں دیتے ،

جب میری وفاؤں پے یقین تم کو نہیں ہے ،
حسرت کو نگاہوں سے گرا کیوں نہیں دیتے ،

Posted on Feb 16, 2011