یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
کے سنگ تجھ پے گِرے اور زخم آئے مجھے
وہی تو سب سے ذیادہ ہے نکتہ چیں میرا
جو مسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے
میں اپنے دل سے نکالوں خیال کس کس کا
جو تو نہیں تو کوئی اور یاد آئے مجھے
وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے
وہ مہربان ہے تو اقرار کیوں نہیں کرتا
وہ بدگماں ہے تو سو بار آزمائے مجھے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ