دوستی کر لو
ہر پل یہی کہتا ہوں
مجھ سے کوئی دوستی کر لو
پل دو پل کی نہیں چاہیے مجھے
زندگی بھر کی رشتے داری کرلو
مجھ سے کوئی دوستی تو کرلو
اکیلا پن محسوس کرتا ہوں
کوئی تو میری مجبوری کو سمجھو
نہیں چاہیے ہیرے جواہرات آپ سے
آپکی انمول دوستی میرے نام کرلو
مجھ سے کوئی دوستی تو کرلو
دوستی مدال دے دو مجھے
اسکا بیاج میں دل سے لوٹاؤنگا
زندگی میں یہی ایک چیز کی
مجھ پر ادھاری ہے سمجھ لو
مجھ سے کوئی دوستی تو کرلو
ہر موقع کو بانٹنا چاہتا ہوں
کچھ سننا کچھ سنا نا چاہتا ہوں
غم تو اکیلا ہی پی جاؤنگا یارو
خوشی کس کے سنگ بانٹوں یہ کہدو
مجھ سے کوئی دوستی تو کرلو
دوست کو دوستی سے زیادہ رکھونگا
پیار سے بھی بڑھ کر پیارا کہونگا
نہیں آنے دونگا تمھاری آنکھوں میں آنسو
ایک بار نہار پر اعتبار تو کرلو
مجھ سے کوئی دوستی تو کرلو
ہر پل یہی کہتا ہوں
مجھ سے کوئی دوستی کر لو
پل دو پل کی نہیں چاہیے مجھے
زندگی بھر کی رشتے داری کرلو
دوستی کر لو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ