عجیب شخص تھا ہر اک سے پیار مانگتا تھا ،
جہاں نا درد ہو ایسا دیار مانگتا تھا ،
جو مانگتا تھا وہ دینا میری بساط نا تھی ،
وہ میری روح کا مجھ سے قرار مانگتا تھا ،
اسے طلب تھی کوئی ٹوٹ کر اسے چاھے ،
وہ ہاتھ جوڑ کے الفت کا اظہار مانگتا تھا ،
میری خلوص پے شاید تھا شک اسے ،
وفا کی راہ میں وہ اعتبار مانگتا تھا . . . !
Posted on Jun 22, 2012
سماجی رابطہ