کل ہلکی ہلکی بارش تھی
کل سرد ہوا کا رقص بھی تھا
کل پھول بھی نکھرے نکھرے تھے
کل ان پہ آپ کا عکس بھی تھا
کل بادل کالے گہرے تھے
کل چند پے لاکھوں پہرے تھے
کچھ ٹکڑے آپ کی یاد کے
بڑی دیر سے دل میں ٹھہرے تھے
کل یادیں الجھی الجھی تھیں
اور کل تک یہ نا سلجھی تھیں
کل یاد بہت تم آئے تھے
کل یاد بہت تم آئے تھے . . . !
Posted on Mar 26, 2012
سماجی رابطہ