میرے پاس لوٹ آنا . . . !
جب یاد میری آئے تو رکنا مت
میرے پاس لوٹ آنا
جب رات کا دیا بجھ جائے
اور کچھ صاف نظر نا آئے
تو ڈرنا مت میرے پاس لوٹ آنا
جب بن بادل برسات ہو جائے
اور تمہیں راسته نا مل پائے
تو اداس مت ہونا میرے پاس لوٹ آنا
جب دل تمہارا ٹوٹے
اور کسی کا ساتھ تم سے چھوٹے
تو آنسو مت بہانہ
میرے پاس لوٹ آنا
اپنی خوشی سے چھوڑ کے گئی ہو تم میرے جذبات ، پیار ، اعتبار
کو توڑ کے گئی ہو
پھر بھی میری یاد اگر آئے
اور آنکھیں تمہاری بھر آئیں
تو شرمندہ مت ہونا
میرے پاس لوٹ آنا
بس اتنا کہنا چاہتا ہوں
کے ہمیشہ انتظار کرونگا
اس زندگی سے زیادہ پیار کرونگا
مگر جب تمھیں میری یاد آئے
تو رکنا مت
میرے پاس لوٹ آنا . . . !
Posted on Mar 17, 2012
سماجی رابطہ