منزل منزل ساتھ رہیں گے ( پاک اولڈ )
کتنی بار ملے ہیں لیکن
آج بھی یوں لگتا ہے کے جیسے
ملے ہوں پہلی بار
منزل منزل ساتھ رہیں گے
پیار کی ان راہوں میں
یہ دنیا لاکھ بنے دیوار
آنکھوں میں ہے تیری صورت
ہر دھڑکن پے خواب ہے تیرا
سانسوں میں ہے تیری خوشبو
میرے لبوں پر نام ہے تیرا
تجھ کو پا کر دل میں بسا کر
مل گیا مجھ کو قرار
کھلا ہے خوشیوں کا گلزار
دل میں میرے ساتھی تو نے
اپنے پیار کے گیت سجائے
تو نے آ کر میرے لب پر
شوخ ہنسی کے پھول کھلائے
میری نگاہیں ہر پل چاہیں
تیرا حسین دیدار کے
تجھ بن جینا ہے بیکار
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ