میں نے کہا میرے لیے بھی دعا کیا کرو
اس نے کہا اس کی نا فکر کیا کرو
میں نے کہا میرے ذہن پہ رہتا ہے بوجھ سا
اس نے کہا چھپ کے کہیں رو لیا کرو
میں نے کہا تیرے خواب جگا دیتے ہیں
اس نے کہا راتوں کو سوچا نا کرو
میں نے کہا راتوں کو نیند نہیں آتی
اس نے کہا سونے کی کوشش تو کیا کرو
میں نے کہا دل میں تیری یادیں ہیں
اسنے کہا کے دل کو سمجھایا کرو
میں نے کہا تیرے ملنے کی امید ہے کیا ؟
اسنے کہا قسمت پہ بھروسہ کیا کرو . . . !
Posted on Apr 21, 2012
سماجی رابطہ