محبت کی آگ میں جل جانے دو
مجھے تیری محبت میں کھو جانے دو
ہر لمحہ مر کے آج پھر جی جانے دو
اسی محبت نے دل کو آج پھر دھڑکایا ہے
مجھے عشق کی بانہوں میں سو جانے دو
تڑپ کی آگ ہے جدائی کی بانہوں میں
مجھے آج اس محبت سے مل جانے دو
میری سانس چلتی ہے تیرے نام کی آہٹ پہ
مجھ بے نام کو اس نام میں کھو جانے دو
قسم تجھے چلنے والی ہواؤں کی محبوب
مجھے اس محبت کی آگ میں جل جانے دو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ