سوچتی رہتی ہوں

سوچتی رہتی ہوں

تنہا جب رہتی ہوں خیالوں میں تمہیں پاتی ہوں
ہر جگہ تمہیں میں محسوس کرتی ہوں
اپنے سائے میں بھی میں تمہیں ہی دیکھتی ہوں
کیوں تم ہی تم نظر آتے ہو سوچتی رہتی ہوں
یہ کیسی ہلچل ہے دل میں جو پہلے نا تھی
ہر آہٹ سے کیوں میں چونک اٹھتی ہوں
نظر ہمیشہ تمہیں ہی تلاشتی رہتی ہے
کیا تمہیں بھی ایسا لگتا ہوگا سوچتی رہتی ہوں
آتے ہی خیال تمھارا لب یوں کھل جاتے ہیں
دل ہی دل میں تمہیں صدا دیتی رہتی ہوں
سامنے نا ہو پھر بھی کیوں پلک جھک جاتی ہے
یہ کیسی الجھن ہے کیا ہوا آج مجھے سوچتی رہتی ہوں

Posted on Feb 16, 2011