آؤ اک دوسرے میں کھو جائیں
پھر یہ موسم یہ پھول ہوں کے نا ہوں
پھر دعائیں قبول ہوں کے نا ہوں
ذیست کے زاویے بدل جائیں
قہقہے آنسوں میں ڈھل جائیں
میں بھٹک جاؤ تو بدل جائے
گردش وقت چال چل جائے
پھر یہ موسم یہ پھول ہوں کے نا ہوں .
آپ میرے قریب ہوں کے نا ہوں
آپ میرے رفیق ہوں کے نا ہوں
پھر یہ لمحے نصیب ہوں کے نا ہوں
آؤ اک دوسرے میں کھو جائیں
صبح ہونے تک تو سو جائیں . . . !
Posted on Jan 31, 2012
سماجی رابطہ