~ * جینے کی تمنا کون کرے * ~ پاک اولڈ . . .
مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں
جینے کی تمنا کون کرے
یہ دنیا ہو یا وہ دنیا
اب خواہش دنیا کون کرے
جو آگ لگائی تھی تم نے
اس کو تو بجھایا اشکوں نے
جو اشکوں نے بھڑکائی ہے
اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے
جب کشتی ثابت و سالم تھی
ساحل کی تمنا کس کو تھی
اب اسی شکستہ کشتی پر
ساحل کی تمنا کون کرے
دنیا نے ہمیں چھوڑا اے دل
ہم چھوڑ نا دیں کیوں دنیا کو
دنیا کو سمجھ کر بیٹھے ہیں
اب دنیا دنیا کون کرے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ