ہاتھ کی لکیروں میں
کیا تلاش کرتے ہو
ان فضول باتوں میں
کس لیے الجھتے ہو
جس کو ملنا ہوتا ہے
بن لکیر دیکھے ہی
زندگی کے راستوں پر
ساتھ ساتھ چلتا ہے
پھر کہاں بچھڑتا ہے
جو نہیں مقدر میں
کب ہمیں وہ ملتا ہے
کب وہ ساتھ چلتا ہے
ہاتھ کی لکیروں میں
کیا تلاش کرتے ہو
Posted on Jul 11, 2011
سماجی رابطہ