میرے آس پاس رہنا
مجھے چھوڑ کے نا جانا
مجھے ڈر لگتا ہے
شہر کی تنہا سے
جوانی کی رسوائی سے
محبت کی جدائیوں سے
من کی بیوفائی سے
مجھے ڈر لگتا ہے
ہر اُداس شام سے
وفا کے الزام سے
اپنے ہی نام سے
میری آس پاس رہنا
مجھے چھوڑ کر نا جانا
مجھے ڈر لگتا ہے
وقت کی چال سے
بچھڑنے کے خیال سے
حالات کے جال سے
اپنے ہی اک سوال سے
میری آس پاس رہنا
مجھے چھوڑ کر نا جانا ! ! ! !
Posted on Aug 15, 2012
سماجی رابطہ