محبت حُسن کی بارات
محبت درد کی سوغات
محبت تتِلیوں کے رنگ میں ڈُوبا ہوا نغمہ
محبت رات کی تنہائی میں باتیں سُناتی ہے
محبت گِیت گاتی ہے
محبت چِلمنوں کے پیچھے چُھپتا ایک چہرہ ہے
محبت ایک دیوانے کے چہرے کا وہ سہرا ہے
جسے اِقرار نے باندھا
محبت پارسائی ہے
محبت ہی خُدائی ہے
محبت درد کی آغوش میں پلتا ہوا نوحہ
محبت عشق کی دہلیز پہ ٹھہرا ہوا بادل
محبت ایک رستہ ہے
گھنیرے جنگلوں کے بیچ سے تنہا گُزرنے کا
محبت مُنجمد تاریک رستوں کا سہارا ہے
محبت دِھیرے دِھیرے دِل کے آنگن میں اُترتی ہے
کسی کے ساتھ بیتے ایک لمحے کو ترستی ہے
محبت خُود پہ ہنستی ہے
محبت فیصلہ ہے فاصلوں سے پیار کرنے کا
کسی سے دور رہ کر بھی، کسی کے پاس رہنے کا
محبت عالمِ گل میں صبا کا ایک جھونکا ہے
محبت گرم موسم میں خُنک سا ایک جذبہ ہے
محبت کالی راتوں میں چمکتا ایک سپنا ہے
محبت اونچے نیچے راستوں کا اِک سفر بھی ہے
محبت ایک صحرا ہے
محبت ایک گھر بھی ہے
محبت
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ