سمجھ جانا کے وہ ہوں میں
ہتھیلی سامنے رکھنا ،
کے سب آنسو گریں اس میں ،
جو رک جائیگا ہونٹوں پر ،
سمجھ جانا کے وہ ہوں میں . .
کبھی جو چاند کو دیکھو ،
تو تم یوں مسکرا دینا ،
جو چل جائے ہوا ٹھنڈی ،
تو آنکھیں بند کر لینا ،
جو جھونکا تیز ہو سب سے ،
سمجھ جانا کے وہ ہوں میں . .
جو زیادہ یاد آؤں میں ،
تو تم رو لینا جی بھر کے ،
اگر ہچکی کوئی آئے ،
سمجھ جانا کے وہ ہوں میں . .
اگر تم بھولنا چاہو مجھے ،
شاید بھلا دو تم ،
مگر جب سانس لینا ،
سمجھ جانا کے وہ ہوں میں . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ