ہر حسین موسم کی ہر حسین بارش میں
درد تم جگاتے ہو
بے وجہ ستاتے ہو
موسموں کے لطف کو تم درد میں بہاتے ہو
زندگی کے نام سے تم جی میرا جلاتے ہو
لطف کے بھی لمحے یاد میں گنواتے ہو
ہر حسین موسم کی ہر حسین بارش میں
تم ہی یاد آتے ہو
تم ہی یاد آتے ہو
Posted on Jul 06, 2011
سماجی رابطہ