اسنے کہا
اس نے کہا کون ہے تمہیں بہت عزیز
میں نے کہا دل پے جس کا اِخْتِیار ہے
اس نے کہا کون سا تحفہ دوں میں تمہیں
میں نے کہا وہی شام جو ابھی تک اُدھار ہے
اس نے کہا خزاں میں ملنے کا جواز
میں نے کہا قرب کا مطلب بہار ہے
اس نے کہا سینکڑوں غم زندگی میں ہیں
میں نے کہا غم نہیں جب ساتھ غم گزار ہے
اس نے کہا ساتھ کہاں تک نبھاؤ گے
میں نے کہا جب تک یہ سانسوں کی تار ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ