وہ ایک معصوم سی چاہت

وہ ایک معصوم سی چاہت ، وہ ایک بے نام سی الفت

وہ میری ذات کا حصہ ، وہ میری ذات کا قصہ

مجھے محسوس ہوتا ہے ، وہ میرے پاس ہے اب بھی

وہ جب جب یاد آتا ہے ، نگاہوں میں سماتا ہے


زبان خاموش ہوتی ہے ، مگر یہ آنکھ روتی ہے

میں خود سے پوچھ لیتا ہوں ، جسے میں یاد کرتا ہوں

اسے کیا پیار ہے مجھ سے ، جواب ہاں سوچ لیتا ہوں

اسے بھی پیار ہے شاید . . .

اسی شاید سے وابستہ ہے اب تو ہر خوشی میری

یہی ایک لفظ شاید بن گیا ہے زندگی میری .

Posted on Oct 13, 2011