وہ شام کچھ عجیب تھی ، یہ شام بھی عجیب ہے 
 وہ کل بھی پاس پاس تھی وہ آج بھی قریب ہے 
 
 جھکی ہوئی نگاہوں میں ، کہیں میرا خیال تھا 
 دبی دبی ہنسی میں اک ، حسین سا گلاب تھا 
 میں سوچتا تھا ، میرا نام گنگنانا رہی ہے وہ 
 نا جانے کیوں لگا مجھے ، کے مسکرا رہی ہے وہ 
 
 وہ شام کچھ عجیب تھی 
 
 میرا خیال ہے ابھی جھکی ہوئی نگاہ میں 
 کھلی ہوئی ہنسی بھی ہے ، دبی ہوئی سی چھا میں 
 میں جانتا ہوں ، میرا نام گنگنانا رہی ہے وہ 
 یہی خیال ہے مجھے ، کے ساتھ آ رہی ہے وہ 
 
 وہ شام کچھ عجیب تھی ، یہ شام بھی عجیب ہے 
 وہ کل بھی پاس پاس تھی وہ آج بھی قریب ہے . . . ! 
Posted on Aug 03, 2012







سماجی رابطہ