ایکشن فلم
ہسپتال سے یہ بس جاتی ہے تھانہ کی طرف
پھر کچہری کی عمارت اور کھلے میدان تک
پھر پہنچ جاتی ہے پاگل خانے اور پھر اس کے بعد
جیل سے ہوتی ہوئی جاتی ہے قبرستان تک
تعاقب پولیس کرتی ہے یا اَز راہ مجبوری
کوئی گلزار پھرتا ہے کسی گلنار کے پیچھے
اس کے در پر وہ جو اک دربان پایا جائے ہے
کتنے نقصانات کا امکان پایا جائے ہے
صرف دریا پر نہیں موقوف ایسی کھلبلی
چائے کی پیالی میں بھی طوفان پایا جائے ہے
تو نے انور کوئی ایکشن فلم دیکھی ہے ضرور
تیری باتوں میں بڑا ہیجان پایا جائے ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ