اللہ میرے سن ذرا
ایک نوکری مجھ کو دلا
اللہ میرے سن ذرا
اب تو میں بوڑھا ہو چلا
اللہ میرے سن ذرا
پیسہ نہیں پوا نہیں
خالو کوئی افسر نہیں
ڈگری کے بل نوکر کرا
اللہ میرے سن ذرا
جوتے ہیں میرے گھس چکے
پَتْلُون نیکر بن گئی
اب ننگا ہونے سے بچا
اللہ میرے سن ذرا
ایک روز منگیتر میری
مجھ سے ہی یہ کہنے لگی
چائے کا کیبن ہی لگا
اللہ میرے سن ذرا
ایک روز دل نے یہ کہا
یہ ڈگریاں بےکار ہیں
ماچس مانگی تیلی دیکھا
اللہ میرے سن ذرا
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ