حمد

حمد

مہک میں سارے حروف دھو کر

قلم کو بھی عجز میں ڈبو کر

ثناء رب جلیل لکھو

طویل تر سے طویل لکھو

جمال لکھو جمیل لکھو

اسی کو اسکی دلیل لکھو

کہاں نہیں تھا کہاں نہیں ہے

مجھے بتا وہ جہاں نہیں ہے

ازل سے ہے عبد تک رہے گا

وہ آپ اپنی سند رہے گا

وہی تو ہے لا شریک و یكتا

وہ سب کے خالق وہ سب کے آقا

وہ سب کے اندر وہ سب کے باہر

وہ سب سے اُوپر وہ سب کے سر پر

رحیم و رحمن صفات اسکی

بڑی کریم ہے ذات اس کی

Posted on Feb 16, 2011