خدایا نوازا تو نے مجھے بے حساب ہے
مگر مانگنا مجھے بھی تجھ سے بے حساب ہے
دیا تو نے مجھے میری اوقات سے زیادہ
شکر کروں تیرا نفع جس میں بے حساب ہے
دے دے مجھے اُس کے سارے غم لے لے میری ساری خوشیاں
آنکھوں میں میری آنسو آج بے حساب ہیں
نچھاور کر چمن کی بہاریں برسا دے خوشیوں کی بارش
مولا شامل میری زندگی میں اسے کر دے
چاہت میرے دل میں جس کی بے حساب ہے
دکھا روشنی کی کرن پاک سب برائیوں سے کر دے مجھے
کے اے رب ذوالجلال تیرا ڈر مجھے بے حساب ہے
پار مجھے پُل صراط سے کرنا یا رب
کالی کملی کے سائے کی شدت دل میں بے حساب ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ