کرم مانگتی ہوں

کرم مانگتی ہوں رحم مانگتی ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں

عطا کر تو شان رحیمی کا صدقہ
دلا دے الہی کریمی کا صدقہ

نا مانگوں گی تجھ سے ، تو مانگوں گی کس سے
میں تیری ہوں ، تجھ سے دعا مانگتی ہوں

کرم مانگتی ہوں رحم مانگتی ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں

الہی تجھے واسطہ پجتن کا
وہ شاداب غنچہ دلوں کے چمن کا

الہی تجھے واسطہ غوث ال وارا کا
انہی کے صدقے کرم مانگتی ہوں

تو دامن ہمارا مرادوں سے بھر دے
کرم کی نظر سے دعا مانگتی ہوں

جو مفلس ہیں ان کو دولت عطا کر
جو بیمار ہیں ان کو صحت عطا کر

کرم مانگتی ہوں رحم مانگتی ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں

غریبوں پر رحم کر یا الہی
مریضوں کی خاطر دعا مانگتی ہوں

الہی ہمیں شاد و مسرور رکھنا
بلاؤں سے ہم کو سدا دور رکھنا

مصیبت میں صبر و رضا مانگتی ہوں
ہوں رحمت کی طالب دعا مانگتی ہوں

پریشانیاں ہم کو گھیرے ہوئے ہیں
پریشانیوں کی خاطر دعا مانگتی ہوں

کرم مانگتی ہوں رحم مانگتی ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں

ہوا ہے نا مایوس تیرا سوالی
پھرا ہے نا کوئی تیرے در سے خالی

ہم سب جمع ہیں یہاں تیری خاطر
میں سب کی طرف سے دعا مانگتی ہوں

کرم مانگتی ہوں رحم مانگتی ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں

آمین

Posted on Feb 16, 2011