ظلمت میں کیا اجالا آپ نے
توحید کا کیا بول بالا آپ نے
جھوٹے خداؤں کی پجاری تھی دنیا
دلوں سے بتوں کو نکالا آپ نے
جو بھٹکے تھے صراط مستقیم سے
انہیں سیدھی راہ پہ ڈالا آپ نے
یتیموں و مسکینوں کا کوئی تھا نہیں
ایسے غریبوں کو سنبھالا آپ نے
ہر جانب اندھیرا تھا جہالت کا
اسلام میں سب کو ڈھالا آپ نے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ