جو مجھے بھلا دیں گے میں انہیں بھلا دونگا
سب غرور ان کا میں خاک میں ملا دونگا
دیکھتا ہوں سب شکلیں ، سن رہا ہوں سب باتیں
سب حساب ان کا میں ایک دن چکا دونگا
روشنی دکھا دونگا ان اندھیر نگریوں میں
اک ہوا چار سو چلا دونگا
بے مثل قریوں کے بے کنار باغوں کے
اپنے خواب لوگوں کے خواب میں دکھا دونگا
میں منیر جاؤنگا ایک دن اسے ملنے
اس کے در پہ جا کے میں ایک دن سدا دونگا . . . !
Posted on Jul 23, 2012
سماجی رابطہ