میری قسمت بتا ( پاک اولڈ )
میری قسمت بتا ہے میری کیا خطا
کن گناہوں کی مجھ کو ملی ہے سزا
کیسا الفت کی دنیا کا دستور ہے
آرزو جرم ہے پیار مجبور ہے
کتنی مہنگی پڑی پھول کو ایک ہنسی
شاخ سے دور ہے اور چمن سے جدا
جس کی خاطر لیے مول دنیا کے غم
آج اس کے ہی ہاتھوں اٹھائے ستم
تجھ کو میری قسم اے میرے دل نا رو
اس جہاں میں یہی ہے وفا کا صلہ
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ