وہ مجھ کو بانٹ کے، کچھ وقت کاٹ لیتے ہیں
سمجھ لیا ہے، میرے دوستوں نے تاش مجھے
یہ پیٹ ساتھ نہ ہوتا ، تو میں فرشتہ تھا
کیا معاش کے چکّر نے، بد معاش مجھے
میں ایک راز، کہ تھا دفن تیرے سینے میں
بھُگت نتیجہ، کہ تُونے کیا ہے فاش مجھے
کہیں میں تم کو مِلوں تو، مجھے بتا دینا
کئ دنوں سے ہے، یارو، میری تلاش مجھے
Posted on Dec 20, 2013
سماجی رابطہ