آج بھی بارش خوب ہوئی
آج بھی بارش خوب ہوئی
اور بادل ٹوٹ کے برسا تھا
گلیاں کوچے جل تھل تھے
پر سوچ کا صحرا پیاسا تھا
بند
دروازوں کے شیشوں پر
جب بوندیاں دستک دیتی تھیں
احساس ہوا . . . .
تم آئے ہو
انداز تمہارے جیسا تھا ! ! !
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ