چاہت ہو ، خوشی ہو
چاہت ہو ، خوشی ہو ، تیرے دامن میں وفا ہو ،
مہکی ہوئی اک شام تیری سالگرہ ہو .
اس دن کے تصور سے سنور جائیں نظارے
اس دن تیرے قدموں میں بکھر جائیں ستارے
اس دن پہ میری ذیست کا ہر لمحہ فدا ہو
مہکی ہوئی اک شام تیری سالگرہ ہو .
ہے آج کے دن میری دعا اب نا کبھی ہوں
افسردہ میری جان ! تیرے لب نا کبھی ہوں
غم کی نا کبھی چہرہ جاناں پہ گھٹا ہو
مہکی ہوئی اک شام تیری سالگرہ ہو .
پر زور ہوا میں دیا جلتا ہوا رکھے
اللہ جہاں میں تجھے ہنستا ہوا رکھے
بوجھل نا کبھی نم تیری پلکوں کی ردا ہو
مہکی ہوئی اک شام تیری سالگرہ ہو .
تُو بھی نا ہو میری طرح ناکام ای محبت
اچھا ہو میری جان ! تیرا انجام ای محبت
محبوب کی آنکھوں میں تمہاری ہی ضیا ہو
مہکی ہوئی اک شام تیری سالگرہ ہو .
چاہت کے دلوں سے کبھی جذبات نا کم ہوں ،
ایسے ہی اگر ہوں تو یہ دن رات نا کم ہوں
اللہ کرے عمر میری تجھ کو عطا ہو
مہکی ہوئی اک شام تیری سالگرہ ہو .
چاہت ہو ، خوشی ہو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ