عید مبارک ٹو آل آف یو
عید مبارک ٹو آل آف یو
ود بیوٹیفُل شاعری آن عید ، ،
آسمانوں نے ، چاند تاروں نے ،
جگمگاتے ہزاروں ستاروں نے ،
کہکشاؤں نے ، بادلوں نے ،
چمن کے شگوفوں نے ،
گلستان کے پھولوں نے ،
گلشن کے حسین نظاروں نے ،
موتیوں جیسی شبنم نے ،
فضاؤں میں رچی خوشبوؤں نے ،
ہواؤں میں مہکی وفاؤں نے ،
آسْمان کو چھوتی لہروں نے ،
ریت کے صحراؤں نے ،
پھول کی نازک پتیوں نے ،
چمن کی کیاریوں نے ،
کوئل کی سریلی آواز نے ،
باز کی اونچی اڑانوں نے ،
شب کی خاموشی نے ،
صبح کی رونق نے ،
خوش کن اداؤں نے ،
کسی نازنین کے نازک خیالوں نے
اور اسکے ہونٹوں کے تبسم نے ،
بارش کی ہلکی بوندوں نے ،
پانی کے جھرنوں نے ،
ہمالیہ کی چٹانوں نے ،
سمندر کی خوش ادا مچلتی لہروں نے ،
ندی کے کناروں نے ،
پانی کے شراروں نے ،
بہاروں نے ، خزاؤں نے ،
پیار کی طرح پیارے ،
ہیرے کی طرح انمول ،
گلاب کی طرح نازک ،
کنول کی طرح خوبصورت
سب کو دل کی گہرائیوں سے
عید مبارک کہتے ہیں .
عید مبارک ٹو آل آف یو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ