محبت لفظ لکھا تھا
دسمبر کے مہینے کا
وہ شاید پانچواں دن تھا
برس گزرے کئی
میں نے " محبت
لفظ لکھا تھا
کسی کاغذ کے ٹکڑے پر
اچانک یاد آیا ہے
کسی سے بات کرنی تھی
اسے کہنا تھا جان جان
مجھے تم سے محبت ہے
مگر میں کہہ نہیں پایا
وہ کاغذ آج تک لپٹا پڑا ہے دھول میں لیکن
کسی کو دے نہیں پایا . . ، ،
دوبارہ چاہ کر بھی میں
محبت کر نہیں پایا
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ