یہ بارش
یہ بارش خوبصورت ہے
ایک عرصے بعد
میری روح میں
سیراب ہونے کی تمنا جاگ اٹھی ہے
مگر بادل کے رستے میں
بہت سے پیڑ آتے ہیں
میں پل بھر کے لیے شاداب ہوں
اور اپنی باقی عمر
پھر صحرا میں کاٹوں ؟
میں اپنی پیاس پر راضی رہوں گی
میرے آنسوں میرے دل کی كفالت کے لیے کافی رہیں گے .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ