اشیاء:
مرغی ڈیڑھ کلو
پسی ہوئی رائی آدھا چائے کا چمچہ
میدا تین کھانے کے چمچے
کورن فلور تین کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا حسب ضرورت
بیکنگ پاﺅڈر پون چائے کا چمچہ
لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
دوسٹر سوس چار کھانے کے چمچے
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے مرغی کو صاف کرکے ٹکڑے کرلیں، پھر اس میں تمام مصالحے اچھی طرح لگا دیں اور تین چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ فرائی پین میں گھی ڈال کر مرغی کے ایک ایک ٹکڑے کو تلتے جائیں اور ہلکی سرخ ہونے پر نکال لیں۔ ڈش میں ہرے دھنیے کی پتیوں کی ساتھ سجا کر پیش کریں۔
Posted on Jul 04, 2011
سماجی رابطہ